پشاور(این این آئی)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے (ن) لیگی رہنما ارباب خضرحیات کے بیان کا نوٹس لے لیا ،سوات میں قائم’’نوازشریف کڈنی ہسپتال ‘‘ کا نام دوبارہ نوازشریف کے نام سے منسوب کرنے کی سمری تیار کرلی گئی،تحریک انصاف کی حکومت نے ہسپتال کا نام تبدیل کر کے’’میاں گل عبدالحق کڈنی ہسپتال’’ رکھ دیا تھا۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے سیکرٹری ہیلتھ کو سمری تیار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،سمری حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کوبھیجی جائے گی جس کے بعد ہسپتال کا نام تبدیل کر دیا جائے گا،ارباب خضرحیات کا کہنا ہے کہ سوات میں کڈنی ہسپتال نوازشریف نے ذاتی خرچہ پر بنایا تھا۔