منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

آمنہ ٹوانہ کا پروفیشنل گولفر بننے کا عزم

datetime 27  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) نوجوان گولفر آمنہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ میرا ہدف پروفیشنل گولفر بننا ہے جس کے لیے محنت کر رہی ہوں، یہ ایک مشکل ہدف ہے لیکن ایک دن ضرور پروفیشنل گولفر بنوں گی۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کی ضرورت ہے تاکہ کم عمر میں کوچنگ شروع ہو۔آنکھ کھولتے ہی ماں باپ کو گولف کھیلتے ہوئے دیکھا ہے، میری والدہ مجھے اپنے ساتھ گولف کورس لے کر جاتی تھیں اور پھر میں بھی گولف کی شوقین ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ میں نیشنل امیچر گولف چمپئن شپ میں گزشتہ برس بھی حصہ لے چکی ہوں، ملکی سطح کے کئی ایونٹس کے علاوہ امریکہ اور ملائیشیا میں بھی کھیل چکی ہوں کیونکہ مجھے پروفیشنل گولفر بننے کے لیے بہت محنت کرنی ہے۔آمنہ ٹوانہ نے کہا کہ مقابلے زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیں ،اس کے علاوہ کوچنگ انسٹیٹیوٹ ہونا چاہیے تاکہ کم عمر میں ہی گولفرز کو سیکھنے کا ایک پلیٹ فارم ملے، اس سے کھیل میں بہتری آئے گی اور اچھے کھلاڑی اوپر آئیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان امیچر گولف چمپئن شپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے اور خواتین ایونٹ میں آمنہ ٹوانہ بھی شریک ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…