منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

کراچی ایکسپریس میں آگ لگ گئی 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

datetime 27  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی ایک بوگی میں خیرپور کے قریب آگ لگنے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادمیں 22 سال کی لڑکی،2 بچیاں اور 11 سال کا لڑکا شامل ہے، جاں بحق دونوں بچیوں کی عمریں 9 سال اور 7 سال تھیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ رات گئے پیش آئے حادثے کے بعد سے بچوں کی تلاش جاری تھی۔بزنس کلاس بوگی میں آگ لگی تو لوگوں نے چلتی ٹرین سے کود کر جان بچائی، چھلانگ لگانے والی ایک خاتون بھی مرنے والوں میں شامل ہیں، جاں بحق خاتون اور چاروں بچے ایک ہی خاندان کے ہیں۔

ڈی ایس ریلوے محمود الرحمن لاکھو کا کہنا ہے کہ جلی ہوئی بوگی ٹریک سے ہٹا کر اپ ٹریک کلیئر کر دیا گیا، اپ ٹریک کی بحالی کے بعد کراچی سے لاہور جانے والی دیگر ٹرینیں روانہ کردی گئی ہیں۔

محمود الرحمن لاکھو نے بتایا کہ کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگی تھی۔جلی ہوئی بوگی کے جائزے کے لیے فارنزک اور میڈیکل ٹیمیں طلب کر لی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…