منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف واپسی کی راہ میں موجودہ سپریم کورٹ کو رکاوٹ سمجھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان انہی کے اشارے پر شعلے اگل رہے ہیں، چودھری پرویز الٰہی

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے چودھری اعجاز وڑائچ شاہ دولہ ٹائون، چودھری اللہ دتہ وڑائچ، چودھری مظہر وڑائچ، چودھری اظہر وڑائچ، چودھری فخر ندیم، چودھری حمزہ، چودھری نوید گوندل و دیگر سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فیصلے کا وقت قریب ہے انشاء اللہ عوام کو جلد خوشخبری ملے گی، سپریم کورٹ اور معزز ججوں پر الزم تراشی ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، شہباز شریف پھر سے الیکشن سے فرار کی تلاش میں ہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کی اکثریت بھی الیکشن کے حق میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت اور سیاست بچانے کیلئے بولڈ فیصلے کرنا ہوں گے، نااہل حکمرانوں نے میں نہ مانوں کی رٹ نہ چھوڑی تو ملک اور عوام سنگین نتائج سے دوچار ہوںگے، عوامی غیض و غضب سے بچنے کیلئے یہ حکمران ایک مرتبہ پھر ملک سے باہر فرار ہو جائیں گے، الیکشن کے سوا خوشحالی کا اور کوئی رستہ نہیں پی ڈی ایم جتنا جلدی سمجھ لے ان کیلئے اتنا ہی اچھا ہے، حکومت ایک تاریخ پر نہیں اپنی مرضی کی تاریخ پر الیکشن چاہتی ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مذاکرات پر حکومت کی بدنیتی اور غیر سنجیدگی مکمل طور پر آشکار ہو چکی، مذاکرات کی بجائے حکومت ٹیلیفون ٹیپ کرنے اور انہیں چینلوں پر نشر کرنے پر لگی ہوئی ہے، بلیک میلنگ اور گھٹیا حربوں سے حکومت عدلیہ سے مرضی کا فیصلہ حاصل نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی انتخابی پوزیشن صفر ہو چکی ہے، ن لیگ شہبازشریف کی نااہلی پر سیاسی مظلومیت کا ناٹک رچانا چاہتی ہے، ن لیگ کوئی بھی ناٹک رچائے انشاء اللہ پنجاب میں مردہ ن لیگ دوبارہ زندہ نہیں ہو گی۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف تمام سازشیں نوازشریف تیار کر رہے ہیں، نوازشریف اپنی واپسی کی راہ میں موجودہ سپریم کورٹ کو رکاوٹ سمجھتے ہیں، نوازشریف کی حکومتی بل کے ذریعے سپریم کورٹ کو غیر موثر کرنے کی سازش بھی ناکام ہو چکی، مولانا فضل الرحمن بھی نوازشریف کے اشارے پر سپریم کورٹ کے خلاف شعلے اگل رہے ہیں، پی ڈی ایم نوازشریف اور فضل الرحمن کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے، پی ڈی ایم آزادانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت سے محروم ہے، پیپلزپارٹی چونکہ پنجاب میں موجود ہی نہیں اس لیے پنجاب میں الیکشن پر آصف زرداری یا بلاول کی حمایت یا مخالفت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…