اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومتی جماعتوں اور پی ٹی آئی میں رابطوں اور مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایازصادق نے فواد چوہدری سے رابطہ کیا، دعا ہے کہ اسی سے کوئی راستہ نکلے اور صاف شفاف الیکشن ہوں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ جے یو آئی نے چیف جسٹس، عدلیہ اور عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کی، پنجاب میں (ن) لیگ کو ٹکٹ کے لیے امیدوارہی نہیں ملے۔