منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کا پنجاب میں انتخابات کے لئے ٹکٹوں کے معاملے پر جائزہ لینے کا اعلان

datetime 21  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے پارٹی کارکنوں کو ٹکٹ جاری کیے جانے کے بعد عید الفطر کے پہلے روز سے دوبارہ جائزہ لینے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میں آج بروز ہفتہ سے پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے دی جانے والی ٹکٹوں کا دوبارہ نظر ثانی کروں گا، یہ سلسلہ 26اپریل تک جاری رہے گا، مذکورہ نام چار رکنی کمیٹیوں کی جانب سے مجھے بھیجے گئے تھے۔دوسری طرف ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ علی امین گنڈا پور کو اغوا اور حراست کے بعد جس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے، اسے ذلیل کرنے اور ذہنی طور پر اذیت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئر مین کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ ایسا صرف اس لیے کیا جا رہا کہ وہ ہماری پارٹی کے نظریاتی کارکن ہیں جو ہمارے کارکنوں کو پسند ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سوچے سمجھے بغیر تشدد میں ملوث افراد کو احساس نہیں ہوتا کہ وہ صرف اپنی تذلیل کروا رہے ہیں، ریاست اور قوم کے درمیان خلیج کو بڑھا رہے ہیں۔ ایسا مشرقی پاکستان والوں کے ساتھ بھی کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان حرکتوں کے باعث علی امین کے لیے ہماری عزت اور محبت کئی گنا بڑھ گئی ہے، کیونکہ وہ ان آزمائشوں اور مصیبتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…