اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

طورخم،پہاڑی تودے کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئی، تعداد 7 ہوگئی

datetime 21  اپریل‬‮  2023

خیبر (این این آئی)خیبر کے ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان نے کہا ہے کہ طورخم سرحدی گزر گاہ کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑ سے دوبارہ بڑے پتھر گرنا شروع ہوگئے ہیں، ملبے میں دبی مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد تعداد 7 ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق تمام 7 افراد کا تعلق افغانستان سے ہے، ریسکیو ا?پریشن کے دوران چار روز میں 25 کنٹینرز بھی ملبے سے نکالے گئے۔ چار روز قبل طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گر گیا تھا، پہاڑی تودہ گرنے سے کئی کنٹینرز اور کارگو گاڑیاں دب گئی تھیں۔

روڈ کے زیادہ تر حصے سے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا،ملبے تلے متعدد مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز دب گئے۔ریسکیو آپریشن کیلئے افغان حکومت نے بھی جدید کرین سمیت بھاری مشینری فراہم کردی ہے،کارروائی کے دوران اب تک 25 کنٹینرز نکالے جاچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…