پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ملک میں ایک دن انتخابات،مسلم لیگ (ق) نے بھی مذاکرات کیلئے 4 رکنی کمیٹی بنا دی

datetime 21  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں جاری سیاسی بحران پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور، جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ، نائب صدر چودھری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع حسین نے شرکت کی، اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال، پنجاب میں انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی رہنماں نے پنجاب میں انتخابات کے لئے اچھے امیدواروں کو ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا، اس کے علاوہ ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کے حوالے سے مفاہمتی عمل کے لئے پارٹی کی 4رکنی مذاکراتی کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق ہوا، کمیٹی کے ممبران میں چودھری سرور، طارق بشیر چیمہ، چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین شامل ہوں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کسی صورت بھی اداروں میں تقسیم در تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے، سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک ساتھ اکٹھے بیٹھنا چاہیے، ناممکنات میں سے ممکنات کے امکانات پیدا کرنا ہی سنجیدہ اور زیرک سیاسی قائدین کا خاصہ ہے۔چودھری سرور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات چاہتی ہے، ایک روز انتخابات نہ ہونے کی صورت میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہو گا، پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے پارٹی ٹکٹس جلد الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں گے، پارٹی کو منظم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، معروف سیاسی شخصیات پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…