بدھ‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2025 

عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے اسے ری رائٹ نہیں کرسکتی، وزیراعظم

datetime 20  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کی تشریح کر سکتی ہے اسے ری رائٹ نہیں کر سکتی، یہ اختیار صرف اور صرف پارلیمان کا ہے، آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے، تمام اداروں کو آئین کی پاسداری کیلئے یکسو ہونا پڑے گا،کبھی نہیں ہوا پارلیمنٹ کوئی قانون بنائے اور عدلیہ اس پر حکم امتناع جاری کر دے۔

ریاست کو بچانے کیلئے اپنا سیاسی اثاثہ قربان کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں ہچکچائیں گے۔پی ٹی وی سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کا موقع ہے کہ آئین پاکستان کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ کے ذریعے کروڑوں پاکستانی آئین کی منشا اور اساس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ ماضی کی سیاسی قیادت نے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھ کر آئین تخلیق کیا، آئین کی پاسداری اور احترام کیلئے تمام اداروں کو یکسو ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے، عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے لیکن آئین کو ری رائٹ نہیں کرسکتی، یہ صرف اور صرف پارلیمان کا اختیار ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، مجھ سمیت ہم تمام سیاستدانوں سے بے شمار غلطیوں ہوئیں، بڑے لوگ وہی ہوتے ہیں جو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے چلتے ہیں اور خود کو قومی مفاد کے تابع کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اور اب ساتھ مل کر پاکستان کے حالات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں انتہائی مشکل حالات میں یہ ملک ملا، ہم اس بات پر پوری طرح یکسو ہیں کہ ہم ان شا اللہ ریاست کو بچانے کیلئے اپنے سیاسی اثاثے کو قربان کرنے میں قطعاً نہیں ہچکچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں یہ مثال نہیں ملتی کہ پارلیمان کا قانون بنانے سے پہلے عدالیہ اس پر حکم امتناع جاری کردے۔

یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے، اس پر پارلیمنٹ اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کرے گی، عدلیہ اور بارز سے یہی توقع ہے کہ وہ آئین و قانون کے محافظ بنیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کو نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ عصر حاضر کا بہترین فیصلہ ہے، اسکول اور کالجوں میں آئین نصاب کا حصہ بن جائے گا تو آئین پاکستان کے بچے بچے کو حفظ ہوجائے گا جس سے قانون کی حکمرانی میں مدد ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان


’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…