بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

یمن، امداد کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 85 افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی

datetime 20  اپریل‬‮  2023 |

صنعاء (این این آئی)حوثی حکام نے کہا ہے کہ یمن میں امداد کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے 80 سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کو ایک سکول میں امداد کی تقسیم کے دوران پیش آیا۔ ایک دہائی کے دوران بھگڈر مچنے کا مہلک ترین کا واقعہ ہے۔جزیرہ نما عرب کے غریب ترین ملک یمن میں یہ سانحہ عیدالفطر کی تعطیلات سے دو دن قبل پیش آیا۔

ایک حوثی سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ دارالحکومت کے باب الیمن ضلع میں بھگڈر کے بعد سے کم از کم 85 افراد ہلاک اور 322 زخمی ہو گئے ہیں۔انہوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق سینکڑوں لوگ امداد کے حصول کے لیے جمع تھے۔باغیوں کی خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل جبکہ امداد تقسیم کرنے کے ذمہ داران کو حراست میں لے لیا گیا ۔ہلاک ہونے والے افراد سے متعلق وزارت داخلہ نے مکمل تعداد کے بارے میں نہیں بتایا لیکن کہا کہ کچھ تاجروں کی جانب سے رقم کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔حوثی باغیوں کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ایک حوثی سکیورٹی اہکار نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑے کمپلیکس میں لاشیں پڑی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ لوگوں کی چیخ و پکار بھی سنائی دے رہی ہے۔اے ایف پی آزادنہ طور پر فوٹیج کی تصدیق نہیں کر سکی۔جب رشتہ دار اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے ہسپتال پہنچے تو سخت سکیورٹی کے باعث بہت سے افراد کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ اعلٰی حکام بھی زخمیوں کی عیادت کے لیے موجود تھے۔سکول کے ارگرد بھی سکیورٹی تعینات ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی افراد کے رشتہ داروں کے اندر جانے سے روک دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…