لاہور ( این این آئی)عید قریب آتے ہی نئے کرنسی نوٹوں کا کالا دھندہ عروج پر پہنچ گیا،دس روپے والی گڈی چودہ سو روپے تک بلیک میں فروخت ہونے لگے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کیلئے ماضی کی طرح سہولیات فراہم نہ ہونے پر شہری بلیک مارکیٹ سے نوٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔لاہور میں اسٹیٹ بینک کے باہر نئے نوٹوں کی غیر قانونی فروخت جاری ہے۔10روپے والی گڈی پر 400، 20روپے والی گڈی پر بھی 400اور 50روپے والی گڈی پر 600روپے اضافی رقم وصول کی جارہی ہے۔غیر قانونی دھندا کرنے والوں کو انتظامیہ نے بھی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہرکسی کا اپنا ریٹ ہے پانچ سو روپے ایکسٹرا دے کر بھی لے رہے ہیں مجبوری ہے۔