بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

75سال سے اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے ساتھ زیادتی کی، مفتاح اسماعیل

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 75 سال سے برسراقتدار اشرافیہ نے عوام کے ساتھ زیادتی کی۔غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی برابری کے دیگر ممالک سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

اگر ہماری سمت غلط ہے تو یہ سمت بدلنا ہوگی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کوئی رکن اسمبلی اس پر بات نہیں کرتا ۔ پاکستان میں سیاست اقتدار کی جنگ ہوگئی ہے۔ ہمارے سیاسی لیڈران کے بیانات سنیں تو وہ ایک دوسرے پر طعنے کس رہے ہوتے ہیں کہ میں اسے جیل میں ڈال دوں گا اور وہ اس کو جیل میں ڈال دے گا یہی باتیں کررہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بات کس سیاسی پارٹی نے کی ہے۔ کس سیاسی پارٹی نے غربت کے خاتمے، خاندانی منصوبہ بندی کی بات کی ہے۔ کس پاکستانی نے روزگار پیدا کرنے اور عوام کوحق دلانے کی بات کی ہے۔ پاکستانی سیاسی پارٹیاں ناقص ہو گئی ہیں جو صرف اپنے لیڈران کا مفاد اور انہیں اقتدار میں لانا چاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی سیاسی پارٹی نے کیا کوئی بات کی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 75 سال سے برسراقتدار اشرافیہ نے عوام کے ساتھ زیادتی کی۔غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی برابری کے دیگر ممالک سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…