منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

خوف و دہشت کے راج کی ڈوریاں کٹھ پتلیوں پی ڈی ایم نہیں بلکہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والی قوت کے ہاتھ میں ہے،عمران خان

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں خوف و دہشت کے راج کی ڈوریاں پی ڈی ایم نہیں بلکہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والی قوت کے ہاتھ میں ہے ،ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے، ہمارے لوگوں کو سافٹ ویئر اپڈیٹ کی کوششوں کے تحت تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جس انداز میں ہم نے ایک بنانا ریپبلک کا روپ دھارا ہے جہاں قانون کی حکمرانی کی بجائے محض جنگل کا قانون ہی رائج ہوتا ہے، اسے دیکھ کر اب یہ واضح ہوچلا ہے کہ ملک میں خوف و دہشت کے راج کی ڈوریاں پی ڈی ایم نامی کٹھ پتلیوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اس قوت کے ہاتھ میں ہیں جو خود کو قانون سیبالاتر سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ اغوا کئے جاتے ہیں جنہیں بعد میں جعلی مقدموں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔ ایک مقدمے میں ضمانت ملتی ہے تو دوسرا مقدمہ سامنے آجاتا ہے۔ 145سے زائد مقدمات تو صرف مجھ پر قائم ہیں۔جھوٹے پرچوں کا ایک سرکس ہے جو لگایا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میری بنی گالہ کی رہائشگاہ کے منتظم،میرے زمان پارک کے باورچی،سوشل میڈیاکے ہمارے ذمہ دار اظہر مشوانی، وقاص اورمیرے سیکورٹی انچارج افتخارگھمن وغیرہ سب کو اغواء کیا گیا اور سافٹ ویئر آپ ڈیٹ کی کوششوں کے تحت انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ علی امین کو ایک جعلی مقدمے میں ضمانت ملی تو ایک اور پرچہ نکل آیا اور اب تو ایک اور مقدمہ بھی سامنے آچکا ہے جس کے تحت پولیس اسے لاہور منتقل کررہی ہے۔ راستے میں ناسازطبیعت کے باعث ہسپتال منتقلی کے باوجود طبیعت میں بہتری و استحکام سے پہلے ہی اسے ہسپتال سے بھی لے جایا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…