جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مبینہ آڈیو لیک پر اعجاز چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو لیک پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔اپنے بیان میں اعجاز چوہدری نے آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو میں آواز میری ہے لیکن تین چار جگہ جوڑ لگائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی بات پر پشیمان نہیں ہوں مگر میری بات کو توڑ مروڑ کر جوڑا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری اور چوہدری حفیظ کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ٹکٹ کے خواہش مند شخص سے گفتگو کررہے ہیں۔اس مبینہ آڈیو میں چوہدری حفیظ نے اپنا تعلق نوابشاہ سے کروایا اور بتایا کہ میں اسلام آباد میں بات کررہا ہوں، آپ سے پنجاب الیکشن کے لیے پی پی 114 کی نشست کیلئے رانا شوکت کو ٹکٹ سے متعلق بات ہوئی تھی۔چوہدری شوکت نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پھر آپ نے مجھے بتایا نہیں کہ چندا کتنا دینا پڑے گا اور ٹکٹ کتنے کا ملے گا؟۔اس مبینہ آڈیو میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے جواب میں کہا کہ چندا تو لامحدود ہے، عمران خان سے ملاقات کے لیے آپ کو ایک کروڑ روپے سے زائد معاوضہ ادا کرنا ہوگا پھر ملاقات ہوجائے گی۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ آپ کو چیئرمین سے ملاقات میں یہ یقین دہانی کرانی ہے کہ ہم اتنی رقم بطور چندا آپ کو دے دیں گے اور یہ رقم ایک کروڑ سے اوپر ہونی چاہیے تاکہ چیئرمین سے ملاقات ہوسکے۔چوہدری حفیظ نے دس ملین سننے کے بعد تصدیق کی کہ ایک کروڑ جس پر اعجاز چوہدری نے کہا جی جی ایک کروڑ سے اوپر۔۔

پھر چوہدری حفیظ نے پوچھا اور ٹکٹ کے کتنے پیسے دینے ہوں گے جس پر اعجاز چوہدری نے جواب دیا کہ یہ رقم پارٹی کے لیے ہی ہے۔شوکت خانم اسپتال کو عطیہ دینے کے سوال پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ آپ اگر دینا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی ہے۔اس پر چوہدری حفیظ نے پوچھا کہ روزوں میں آؤں یا بعد میں تو اس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر ٹکٹ لینی ہے تو آج کل میں ہی آجاؤ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…