اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی صحت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے اپنی صحت خرابی کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں طبی معائنے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ جہاںپر انکا ماہر امراض دل، میڈیکل اسپیشلسٹ اور نیورو سرجن نے طبی معائنہ کیا۔