اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کا ریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پبلک اکائونٹس کمیٹی نے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کا ریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گن اینڈ کنٹری کلب کا آڈٹ کیوں نہیں کرایا جارہا، اربوں روپے کے آڈٹ پیراز بن چکے، قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ کی پبلک اکانٹس کمیٹی کا اجلاس نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت ہاسنگ اینڈ ورکس اور وزارت بین

الصوبائی رابطہ کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی نے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کا آڈٹ نہ ہونے کا نوٹس لے لیا اور کلب کا تمام ریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت کردی جب کہ ساتھ ہی کلب کے سربراہ نعیم بخاری کوفوری ہٹانے کی ہدایت کردی۔چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ گن اینڈ کنٹری کلب کا آڈٹ کیوں نہیں کرایا جارہا، اربوں روپے کے آڈٹ پیراز بن چکے، قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔پی اے سی نے کلب کے آڈٹ کے لیے نیب اور ایف آئی اے کی مدد لینے کی ہدایت کردی۔نور عالم خان نے کہا کہ میں یہ آڈٹ پیراز ایف آئی اے اور نیب کو انکوائری کیلئے بھجوا رہا ہوں۔پبلک اکائونٹس کمیٹی نے کلب کے سربراہ نعیم بخاری سے گاڑی اور دفاتر سمیت تمام مراعات اور سہولیات واپس لینے کی ہدایت کردی۔دریں اثناء پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے آڈٹ نہ کرانیکا نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا۔چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کے آڈٹ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

نور عالم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا 10 سال سے کوئی آڈٹ نہیں ہوا، سپریم کورٹ کے پرنسپل اکانٹنگ آفیسرکو بلاں گا، پی اے سی کے پاس 10 سال سے سپریم کورٹ کا کوئی آڈٹ پیرا نہیں آیا۔پی اے سی نے 10 سال سے آڈٹ نہ کرانے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو عید کے بعد طلب کرلیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پی اے سی نے سی ڈی اے سے ججز ، ارکان پارلیمنٹ، وفاقی کابینہ ارکان، قومی اسمبلی اور سینیٹ اسٹاف کو ملے پلاٹوں کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں، پی اے سی نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی فہرست اور منی ٹریل مانگی تھی۔نور عالم خان نے کہا کہ وزارت ہاسنگ نے پی اے سی کی ہدایات کے باوجود ریکارڈ کیوں نہیں دیا، ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے سے شروع کریں، ون کانسٹی ٹیوشن بلڈنگ میں کس کے کتنے فلیٹس ہیں؟ ایف آئی اے اور نیب ان کی منی ٹریل کا پتہ لگائے۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ پاکستان غریب ہو رہا ہے اور یہ لوگ امیر ہوتے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…