ثاقب نثار سیاسی دکان چمکانے کیلئے عدالت لگاتے تھے، وزیراعظم

18  اپریل‬‮  2023

راولپنڈی(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر سابق چیف جسٹس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ثاقب نثارغریب کو انصاف کیلئے نہیں سیاسی دکان چمکانے کیلئے عدالت لگاتے تھے،ثاقب نثار حنیف عباسی کو شکست دلانے کیلئے شیخ رشید کے ایجنٹ بن کر حلقے میں گئے۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مریضوں کا علاج کرنا بہت بڑی عبادت ہے، اس ہسپتال کی تعمیر میں 5 ارب روپے لگ چکے ہیں،ہسپتال کو بہت پہلے دکھی انسانیت کی خدمت میں کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اس ہسپتال کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا لیکن کورونا کے دنوں میں بھی اسپتال نے بے پناہ خدمات انجام دیں۔وزیراعظم نے سابق چیف جسٹس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص دن رات کہتا تھا کہ شہباز شریف نے 20 ارب روپے کہاں لگائے، وہ شخص کہتا تھا کہ 20 ارب روپے غرق ہوگئے ہیں، اس شخص کانام ہے ثاقب نثار، اگر 20 ارب غرق ہوگئے تھے تو لاہورکا سب سے بڑا کورونا سینٹر کیسے بن گیا، پی کے ایل آئی میں مفت پیوند کاری کا انتظام کیا گیا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ ثاقب نثارغریب کو انصاف کیلئے نہیں سیاسی دکان چمکانے کیلئے عدالت لگاتے تھے، ثاقب نثار حنیف عباسی کو شکست دلانے کیلئے شیخ رشید کے ایجنٹ بن کر حلقے میں گئے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے میدان میں سیاست کو شجرہ ممنوعہ قرار دینا چاہیے، تعلیم اور صحت کے میدان میں سیاست کی قطع اجازت نہیں ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…