ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب نے دو، یو اے ای نے مزید ایک ارب ڈالرز دیئے ہیں،وزیر اعظم کی تصدیق

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے مزید دو ارب ڈالر دیئے ہیں، متحدہ عرب امارات نے بھی ایک ارب ڈالر دیا ہے، یہ بھی آئی ایم ایف کی ایک شرط تھی جو پوری ہو گئی،، پاکستان کا ایک عظیم مفتی ہم سے جدا ہو گیا، مولانا عبدالشکور جے یو آئی (ف) کے ماتھے کا جھومر تھے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب مفتی عبدالشکور کی وفات پر رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ان سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب ہم 2018 میں منتخب ہو کر آئے تو بطور اپوزیشن ان سے کبھی کبھی ملاقات ہوتی تھی مگر جب وہ کابینہ میں آئے تو ان کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، مفتی عبدالشکور ہماری کابینہ کے نگینہ تھے، وہ انتہائی ایماندار شخصیت اور جید عالم تھے، اب پتہ چلا کہ وہ مسجد سے متصل ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے، انہوں نے اپنی انتخابی مہم موٹر سائیکل پر چلائی، وہ اپنی بات کرنے میں کسی جھول کے بغیر بڑے ماہر تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک راز بتانا چاہتا ہوں کہ جب کابینہ نے یہ فیصلہ کیا کہ ملک کے سخت اور مشکل حالات میں جو بھی رکن اپنی تنخواہ اور مراعات سرنڈر کرنا چاہے تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے، کابینہ کی بڑی تعداد نے ہمارے اس فیصلہ سے اتفاق کیا، مفتی صاحب نے بھی بات کرنے کی اجازت مانگی اور کہا کہ وزیراعظم میرا گزارا اس تنخواہ کے بغیر نہیں ہو سکتا اور وہ مجھے کہنے لگے کہ وزیراعظم آپ کو میری یہ بات بری تو نہیں لگی تو میں نے ان سے کہا کہ مجھے آپ کی بات بہت اچھی لگی کیونکہ وہ ایک سچے شخص تھے، اللہ تعالی کی ذات، موت اور رزق حلال پر کامل یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں حج سے متعلقہ شکایات موصول ہوتی تھیں مگر اس مرتبہ مفتی عبدالشکور نے بطور وزیر مذہبی امور بڑی خوش اسلوبی سے حج انتظامات کرائے

اور ان تمام انتظامات کا سہرا مفتی عبدالشکور کے سر ہے کیونکہ انہوں نے سعودی عرب میں ڈیرے جمائے اور خود تمام حج انتظامات کی نگرانی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک ایک بہت بڑے معاشی چیلنج سے گزر رہا ہے، یہ بات سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر کمال مہربانی کرتے ہوئے ہمیں دو ارب ڈالر دیئے ہیں، اسی طرح یو اے ای نے بھی میری درخواست پر ایک ارب ڈالر دیئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس کے باوجود ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن ٹائٹ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس مرتبہ حج کیلئے ہمیں زرمبادلہ درکار تھا جس کیلئے مفتی صاحب نے بڑی محنت کی اور دعائیں کیں، وزیر خزانہ نے جب یہ معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا اور کابینہ نے خوشدلی کے ساتھ مفتی صاحب کی یہ بات تسلیم کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوان اور کابینہ ہی نہیں ملک ایک عظیم شخصیت اور مفکر سے محروم ہو گیا ہے، مفتی عبدالشکور جے یو آئی کے ماتھے کا جھومر تھے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…