پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

”دی کپل شرما شو” کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ

datetime 17  اپریل‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام”دی کپل شرما شو” کو عارضی طور پر آف ایئر(بند) کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔2016 میں شروع ہونے والے دی کپل شرما شو نے بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی مقبولیت سے اپنی الگ پہچان بنائی۔

شو کے میزبان کامیڈین کپل شرما کے چٹکلے ہوں یا پھر ان کی ٹیم میں شامل فنکاروں کی شاندار پرفارمنسز، ہر کوئی اس پروگرام کا مداح ہے۔دی کپل شرما شو میں عام طور پر بالی وڈ اداکار اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے شرکت کرتے ہیں، یہ کامیڈی پروگرام اکثر فلموں کی کامیابی کی وجہ بھی بنتا ہے لیکن اس ہر دل عزیز شو کو ایک بار پھر عارضی طور پر آف ایئر کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ سالوں سے دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر روک دیا جاتا ہے کیوں کہ پروگرام کے میزبان کپل شرما بریک لے کر کچھ وقت اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔تاہم ایک بار پھر دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر بند کیاجارہا ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ شو میں کام کرنے والے آرٹسٹ کچھ وقت کابریک لیں تاکہ دوبارہ ترو تازہ ہوکر واپس آئیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوںسے شو میں جان ڈالیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون کو دی کپل شرما شو کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے آف ایئر کر دیا جائے گا۔اس سے قبل 2021 اور 2022 میں بھی دی کپل شرما شو کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر آف ایئر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ دی کپل شرما شو کی ٹیم کی جانب سے اب تک شو کو عارضی طور پر بند کرنے کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…