ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر عید کے بعد اے پی سی کے انعقاد کا فیصلہ

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)جماعت اسلامی نے عید الفطر کے بعد ون پوائنٹ ایجنڈے پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز دیدی۔ذرائع کے مطابق سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت کیلئے آل پارٹیز کانفرنس جماعت اسلامی کی قیادت میں ہو گی، کانفرنس میں عمران خان اور شہباز شریف کو

بلانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے، آل پارٹیز کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا عام انتخابات کے ایک ہی دن انعقاد پر اتفاق رائے ہوگا۔جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ مختلف تاریخوں میں انتخابات کا انعقاد ملک کے مفاد میں نہیں لہٰذاحکومت اور اپوزیشن الیکشن بارے ایک تاریخ میں اتفاق کریں، حکومت کو اکتوبر سے قبل جبکہ تحریک انصاف کو مئی کے بعد الیکشن کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن)کے نامزد وفود سے جماعت اسلامی کی قیادت کے اے پی سی سے پہلے مذاکرات ہوں گے۔مسلم لیگ (ن)کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کو جماعت اسلامی سے معاملات آگے بڑھانے کیلئے گرین سگنل دے دیا گیاجبکہ پی ٹی آئی نے بھی پرویز خٹک، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…