اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

علی زیدی کی گرفتاری کی شدید مذمت ، سب لندن پلان کا نتیجہ انتخابات میں دیکھیں گے،عمران خان

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لندن پلان کے تحت کراچی سے ہمارے سینئر رہنما علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں

پی ٹی آئی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ لندن پلان کے تحت نواز شریف کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کو کچل دیا جائے گا اسی پلان کے تحت کراچی سے ہمارے ایک اور سینئر رہنما علی زیدی کی گرفتاری کی گئی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 3000سے زائد کارکن یا تو گرفتار کیے گئے یا پھر انہیں اغوء کر لیا گیا۔ اسی پالیسی کے تحت علی امین اور اب علی زیدی کو اغوا کیا گیا۔ مزید کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 27رمضان کے بعد یا عید کے بعد زمان پارک میں غیر قانونی پولیس ایکشن ہو سکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انتخابات ہونے کی صورت میں یہ ہمیں کمزور کر دے گا۔ واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں ان حرکتوں سے ہمارا کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ عوام کا غصہ بڑھتا ہی جا رہا ہے، سب لندن پلان کا نتیجہ انتخابات میں دیکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…