پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنوبی وزیرستان، آپریشن میں 8دہشتگرد جہنم واصل، دو جوان شہید

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)جنوبی وزیرستان میں امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کے دوران 8دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا اور دو جوان فرض پر قربان ہو گئے۔آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے مقام کا پتہ لگایا،اسی دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،اس دوران 8دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو جوان فرض پر قربان ہو گئے، شہید ہونے والوں میں لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 25سالہ لانس نائیک شعیب علی کا تعلق ضلع کرم کے علاقے پارا چنارا سے تھا جبکہ 22سالہ سپاہی رفیع اللہ کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔بیان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…