اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، اب معاہدہ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ‘ شہباز شریف

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، اب آئی ایم ایف کے پاس معاہدہ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے،دوست ملکوں سے قرض کی شرط پوری کرنے کے لیے وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کے ساتھ آرمی چیف نے بھی اہم کردار ادا کیا ،جسٹس (ر) ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کا راستہ روکا اس کے لئے ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگتی تھی۔

جسٹس (ر)ثاقب نثار نے اپنے دل کی بھڑاس نکالی ،پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کو ثاقب نثار نے تباہ و برباد کر دیا ، وہ اپنے بھائی کو انچارج لگوانا چاہتے تھے،2018میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیدیا تھا لیکن جھرلو ، فراڈ اور جعلی انتخابات نے ہم سے ،نواز شریف سے وہ موقع چھینا بلکہ وہ نواز شریف سے نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام سے موقع چھینا جو ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا سفر دیکھ رہے تھے ،پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن کی انتہا ہو گئی ،تھانے بکتے تھے ، ڈی پی اوز، ڈی سی اوز کے دفاتر کی بولیاں لگتی تھیں ،چیلنجز ضرور ہیں لیکن اللہ نے موقع دیا تو پاکستان ان مشکلات سے ضرور سے نکلے گا اور اپنی منزل تک پہنچے گا اور پاکستان کا جھنڈا دنیا بھر میں ترقی کے نشان کے طور پر لہرائے گا ، ہم نے بجلی کے اندھیرے ختم کئے ،دہشتگردی ختم ہوئی ،سکول ،ہسپتال بنائے ، مفت علاج مہیا کیایہ مشکل کے وقت بھی گزر جائیں گے اورپاکستان ترقی کی منزل کی جانب رواں دواں ہوگا، یہ سفر ہم نے مل کر طے کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر اور میٹرو بس سروس کو شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو تک توسیع دینے کے منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…