منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آئین قانون کی بالادستی کے آخری پانچ اورز کا میچ آج سے شروع ہوگا’شیخ رشید

datetime 13  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے آخری پانچ اورز کا میچ آج (جمعہ )سے شروع ہو رہا ہے،شہبازشریف اور کابینہ توہین عدالت کے ریڈار میں آسکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے

کہا کہ عدالتی حکم عدولی ہو چکی ہے اور نافرمانی اور توہین عدالت کا عندیہ دے دیا گیا ہے، جس کے ریڈار میں شہبازشریف اور کابینہ آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جسٹس اعجاز افضل نے والیم 10کے ٹکر چلا دیئے ہیں، اور والیم 10کی گلی کوچے میں لوٹ سیل لگنے والی ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کی 8رکنی لارجر بینچ کی خواہش بھی پوری کردی ہے، آئین اور قانون کی بالادستی کے آخری پانچ اورز کا میچ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی کابینہ ہی عدالتی فیصلے سے انکارکی جرت کرسکتی ہے، نااہل لوگ قانون سازی کر رہے ہیں، 12روز سے کابینہ ہر روز ایسے بیٹھ رہی ہے جیسے داتا دربار میں نیاز بانٹی جارہی ہے، ان کے پاس سوائے الیکشن کے ہر کام کے لیے پیسے ہیں، غریب کے پاس کفن دفن کے پیسے نہیں اور وزیراعظم نے 10 توڑے آٹے کی دکان کھول رکھی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ آئین اور قانون کا شکنجہ انتہائی گہرا اورسخت ہوتا ہے، نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے اور لندن واپس جائیں گے کیونکہ شہباز شریف ان کی خواہشیں پوری نہیں کرسکے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سوئی عرب امارات کے ایک ارب ڈالر پر اٹکی ہوئی ہے، امید ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی ان کو سمجھائیں گے کہ بندے کے پتر بنو انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…