ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹیٹ بینک کا 50روپے مالیت کا سکہ جاری کرنے کا اعلان

datetime 13  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسٹیٹ بینک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے1973کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق10اپریل 1973کو منظور کئے گئے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پچاس روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی

اجازت وفاقی حکومت نے دے دی ہے۔اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہاکہ 2023آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے50روپے کا یادگاری سکہ 14اپریل کو اسٹیٹ بینک کے تمام ایکسچینج کانٹرز اور فیلڈ آفیسوں کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 30ملی میٹر سکے کا وزن 13.5گرام جبکہ سکہ تانبے اور نکل کا مرکب ہے،سکے کے رخ پر ہلالی چاند، پانچ نوکوں والا ستارہ نقش ہے۔سکے کی پشت پر انگریزی اسکرپٹ میں آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عنوان سے کتاب کی تصویر ہے اور گولڈن جوبلی کی مدت 1973سے2023درج ہے۔اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 10اپریل 1973کو قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا آئین ہماری لیے اعلیٰ ترین دستاویز ہے جو سیاسی اور ثقافتی سسٹمز کیلئے ہماری رہنمائی کرتا ہے اور یہی آئین ریاست اور شہریوں کیلئے حدود کا تعین کرتے ہوئے پاکستان کے ہر شہری کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…