لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا معرکہ جمعہ کی رات نو بجے شروع ہو گا۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم شریک ہوئے۔