منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

گالم گلوچ کرنے والا شخص کون تھا؟ عائشہ عمر نے وضاحت دے دی

datetime 13  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے شخص سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیوں پر وضاحت پیش کی ہے۔حال ہی میں عائشہ عمر نے فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 8 سال تک ایک ایسے شخص کے ساتھ رشتے میں

تھیں جو انہیں دن رات گالیاں دیتا تھا تاہم جب بات جسمانی تشدد پر پہنچی تو انہوں نے اس شخص سے ہر قسم کا تعلق ختم کردیا۔عائشہ عمر نے کہا کہ اس شخص سے تقریبا ان کی بات پکی ہوچکی تھی۔اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ ان کا نام مرحوم نور جہاں کے پوتے سکندر رضوی سے جوڑنے لگے، ماضی میں اکثر عائشہ کا نام سکندر کے ساتھ جوڑا جاتا رہا۔تاہم اب عائشہ عمر نے انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تمام قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے۔انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے پوڈکاسٹ میں جس گالم گلوچ کرنے والے شخص کا ذکر کیا وہ شخص سکندر رضوی بالکل نہیں ہے بلکہ ایک خاندانی دوست کا بیٹا ہے جس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔عائشہ عمر نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ اس معاملے میں سکندر رضوی اور ان کے خاندان کو شامل نہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…