وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا الیکشن اکتوبر سے آگے بڑھانے کا عندیہ

12  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر آئین میں کوئی گنجائش ہوئی تو انتخابات اکتوبر سے بھی آگے بڑھا دیں گے۔ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی انارکی عمران خان کے رویے کی وجہ سے ہے، عمران نے اسمبلیاں سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر توڑیں،

ہم آئین کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔الیکشن کے حوالے س ے انہوں نے کہا کہ 14یا 16اگست کو مدت پوری ہونے پر نگراں سیٹ اپ آئے گا، آئین میں کوئی گنجائش ہوئی تو انتخابات آگے بڑھادیں گے کیونکہ عمران خان فتنہ ہے، کیا معلوم کوئی نئی مشکل پیدا کردے۔رانا ثنا نے کہا کہ عمران یہ کہے کہ نگراں سیٹ اپ قابل قبول نہیں یا انہوں نے مجھے قتل کرنے کا پلان بنالیا ہے، لہٰذا جب تک لوگ عمران خان کو مائنس نہیں کریں گے یہ سیاسی استحکام نہیں آنے دے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان کی ڈکٹیشن پر الیکشن نہیں کرائیں گے بلکہ انتخابات آئین کے مطابق ہونے دیں گے، عمران خان ایک سیاستدان بنیں، سیاستدانوں سے بات کریں تو معاملہ بہت پہلے حل ہو سکتا تھا، البتہ نیشنل ڈائیلاگ ہوں تو معاملہ حل ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔سپریم کورٹ سے ایک بار پھر فل کورٹ کی استدعا کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ فل کورٹ کے فیصلے کو سب تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں، اگر یہ نہیں ہوتا تو ہم پارلیمان کے ساتھ کھڑے ہیں، اس کے لیے جو بھی نتائج ہوں تو پھر ٹھیک ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…