اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈنمبر ون بلے باز سوریا کمار یادیو کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں ۔ بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو 906 ریٹنگ پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ محمد رضوان 811 پوائنٹس کےساتھ دوسرے قومی ٹیم کپتان بابر اعظم کا 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہیں ۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کو نیوزی لینڈکےخلاف پانچ میچزکی سیریزمیں پوائنٹس بہتربنانےکا موقع ملےگا۔