اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں مصروف پولیس اہلکاروں کی سانپ پکڑ کر باربی کیو پارٹی

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )راجن پورکےکچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مصروف پولیس اہلکاروں کی سانپ پکڑ کر باربی کیو پارٹی کرنےکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار سانپ کی کھال اتار کر

اس کو مصالحہ لگا رہے ہیں اور لیموں چھڑک رہے ہیں۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم ملک دشمنوں کو بھی اسی طرح لیموں چھڑک کر کھاجائیں گے۔جیو نیوز کے مطابق ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ ہم نے پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کی زیرکمانڈ ہونے والے انسداد دہشت گردی کے کورس میں سیکھا ہے، وہاں سروائیول ایونٹ میں ہمیں زندہ رہنے اور پروٹین حاصل کرنے کے لیے ایسی چیزیں کھانے کے لیے ہمیں تربیت دی گئی تھی۔ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو سانپ کو کوئلے پر پکانے کے بعد چٹخارے لے کر کھاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس اہلکار کاکہنا تھا کہ کوبرا سانپ میں وافر مقدار میں پروٹین ہوتی ہے،ذائقہ مچھلی اور مرغی جیسا ہے۔خیال رہےکہ سندھ اور پنجاب کےکچےکے علاقے میں دونوں صوبوں کی پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…