لاہور(این این آئی)سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کا حصہ ہیں،انہیں کس نے عہدے سے ہٹانا ہے؟اب بچے جوان ہوگئے ہیں ٹھیک ہے ان کا حق ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لطیف کھوسہ نے کہاکہ انہیں نہ کسی عہدے اور نہ ہی کسی سند کی ضرورت ہے، وہ ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے پیروکار ہیں۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ وہ 15اپریل کو گول میز کانفرنس کرنے جارہے ہیں جس میں نامور وکلاء شامل شریک ہونگے۔