بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فروری 2019میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرانیوالا بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن برطرف کردیا گیا

datetime 11  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی فضائیہ نے 27 فروری 2019 کے ایکشن کے دوران اپنے ہی ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرانے پر کیپٹن کو برطف کردیا۔دہلی میں ہونیوالے ایک جنرل کورٹ مارشل (جی سی ایم)میں گروپ کیپٹن سمن رائے چودھری کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم دیا ہے، جو سری نگر ایئر فورس اسٹیشن کے چیف آپریشنز آفیسر(سی او او)تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیپٹن سمن رائے نے 27فروری کو انڈین ائیرفورس (آئی اے ایف)کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر پر میزائل کیا تھا۔خیال رہے کہ فروری 2019 میں پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے دو جہاز مار گرائے تھے، جن میں سے ایک مگ 21 کا لبہ پاکستان میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھینندن گرفتار ہوا۔جبکہ دوسرا طیارہ سخوئی 30 ایم کے آئی تھا، جس کے بارے میں کیاہل کییا جاتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حدود میں گرا تھا۔تاہم، دوسرے طیارے کے حوالے ثبوت کی عدم موجودگی کی بنا پر شبہات پائے جاتے ہیں۔اس دوران پاکستان ایئر فورس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔کیپٹن سمن رائے کے اپنے ہی ہیلی کاپٹر پر فرینڈلی فائر کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے چھ اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوئے تھے۔تاہم رپورٹ کے مطابق فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جی سی ایم کے نتائج اور سزا چیف آف ایئر اسٹاف کی تصدیق سے مشروط ہے۔20 مارچ کو، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے جی سی ایم کو گروپ کیپٹن سمن رائے چودھری کے خلاف تحقیقات کے نتائج منظرعام پر لانے کی اجازت دی تھی، لیکن حکم دیا تھا کہ عدالتی مقدمے کے نمٹنے تک اس پر کارروائی نہیں ہونی چاہئیے۔ہیلی کاپٹر کے حادثاتی طور پر مار گرائے جانے کی معلومات پوشیدہ رکھے جانے پر بھارت میں تنزعہ پیدا ہوا تھا، ظاہر ہے کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے یہ معلومات پوشیدہ رکھی گئی تھیں۔بھارتی صحافی اجے شکلا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ

کورٹ آف انکوائری نے اختیاری طور پر طے کیا کہ Mi-17 V5 ہیلی کاپٹر کو فرینڈلی فائر سے گرایا گیا تھا۔اجے شکلا کا کہنا تھا کہ آئی اے ایف سے کہا گیا ہے کہ وہ انتخابات ہونے تک نتائج کو روکے رکھیں۔حادثے میں مرنے والوں میں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ایس وششت، اسکواڈرن لیڈر ننند ایم اور سارجنٹ وی کے پانڈے، سارجنٹ وکرانت سہراوت، کارپورل پنکج کمار، کارپورل ڈی پانڈے اور کفایت حسین غنی،

جبکہ زمین پر موجود بڈگام ضلع کے رہنے والے ایک شہری شامل ہیں۔گروپ کیپٹن سمن چودھری نے جی سی ایم پر زور دیا تھا کہ جب تک کیس ہائی کورٹ میں نہ ہو سزا کے اعلان کو آگے نہ بڑھائے۔گروپ کیپٹن چودھری کو نو الزامات میں سے پانچ میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔انہیں 14 جولائی 2017 کو ایئر ہیڈ کوارٹرز کے

جاری کردہ عام حکم کی تعمیل نہ کرنے کا قصوروار ٹھہرایا گیا ہے، جس کے تحت طول البلد 3200 N کے شمال میں اڑنے والے تمام طیاروں کو شناختی دوست یا دشمن (IFF) کے تحت کام کرنے کی ضرورت تھی۔انہوں نے ایم آئی 17 کو بغیر آئی ایف ایف کے سری نگر سے پرواز کی اجازت دی۔

انہیں 27 فروری 2019 کو صبح 10 بج کر دس منٹ پر سری نگر بیس سے 23 کلومیٹر دور 2258 اسکواڈرن کے مشن کمانڈر، کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ کی انگیجمنٹ کے لیے میزائل یونٹ کو فضائی حدود میں اندر آنے والی نامعلوم شے تفویض کرنے کا قصوروار ٹھہرایا گیا ہے جو کہ ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تھا۔

جسے صبح 10:14 پر اسپائیڈر میزائل سے مار گرایا گیا۔اس حادثے میں بھارتی فضائیہ کو 133.31 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔اس وقت کے سینئر ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کو چار الزامات سے بری کر دیا گیا ہے اور ایک الزام میں انہیں سخت سرزنش ملی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…