اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

عمران کی پاکستان میں ٹی ٹی پی کی آباد کاری کی حکمت عملی ناکام ہوگئی،خواجہ آصف کا دعویٰ

datetime 11  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپنے دور اقتدار میں پاکستان میں ٹی ٹی پی کی آباد کاری کی حکمت عملی ناکام ہوگئی،افغان سرزمین پاکستان کیخلاف اب بھی استعمال ہورہی ہے ،طالبان حکومت کے سامنے تحفظات رکھ دیئے ہیں ،

جہاں سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کووزیردفاع خواجہ آصف نے انٹرویو میں کہاکہ الزام تراشی کے باوجود عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے رشتہ داری قائم کرنا چاہیں گے ،سربراہ تحریک انصاف کے امریکا اورفوج کے متعلق خیالات بدلتے رہتے ہیں،سربراہ تحریک انصاف فوج پرالزامات عائد کررہے ہیں ،انہیں معلوم امریکا اورفوج سے متعلق وہ کہاں کھڑے ہیں ،سازش سے متعلق ان کا موقف مسلسل بدلتارہاہے۔انہوں نے کہاکہ الزام تراشی کے باوجود عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے رشتہ داری قائم کرنا چاہیں گے ، سربراہ تحریک انصاف کے امریکا اورفوج کے متعلق خیالات بدلتے رہتے ہیں ۔وزیردفاع نے کہاکہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے، طالبان حکومت کے سامنے اپنیتحفظات رکھ دئیے ہیں ، انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ کالعدم ٹی ٹی پی رہنمائوںکی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری عمران خان حکومت کی حکمت عملی تھی،جسے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی بھی حمایت حاصل تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…