کراچی(این این آئی)مہنگائی کے اس دور میں بیرون ملک کا سفر کچھ آسان نہیں مگر پانچ ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانی سیاحت کے مزے اٹھا سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کاصرف 50ہزار روپے ایئرٹکٹ مل جائے گا اور وہاں ایک آدمی کیلئے 4ہزار روپے سے 20ہزار روپے فی رات کے کرائے پررہائش مل جائے گی۔
ایک وقت کا کھانا آپ 2400روپے سے 3ہزار روپے میں کھا سکتے ہیں۔ برج خلیفہ سے فراری ورلڈ تک متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کیلئے بہت کچھ ہے۔ چنانچہ عرب امارات بہترین آپشن ہو سکتا ہے۔ویت نام کیلئے ایئرٹکٹ لگ بھگ 1لاکھ روپے کا ہے جبکہ وہاں فی رات 3ہزار سے 6ہزار روپے میں اچھے ہوٹل میں رہائش مل جاتی ہے۔ ویت نام میں کسی درمیانے درجے کے ہوٹل میں آپ کو تھری کورس کھانا 1ہزار روپے تک میں مل سکتا ہے۔۔نیپال کیلئے ایئرٹکٹ کی قیمت لگ بھگ 70ہزار روپے ہے۔ وہاں رہائش 2ہزار سے 4ہزار روپے فی رات میں مل جاتی ہے اور کھانا بھی بہت سستا ہے۔ نیپال کا قومی کھانا دال بھات ترکاری آپ کو 500روپے سے 1ہزار روپے میں مل جاتا ہے۔۔سری لنکا کے لیے ہوائی جہاز کے ٹکٹ 1لاکھ 13ہزار روپے ہے۔ ہوٹل میں 2ہزار روپے سے 5ہزار روپے فی رات رہائش اور ہاسٹلز میں 1500روپے فی رات قیام کر سکتے ہیں۔ وہاں ساڑھے 7سو روپے سے 2ہزار روپے کے درمیان اچھا کھانا مل جاتا ہے۔ ترکیہ کے لیے 66ہزار سے 70ہزار روپے تک ایئرٹکٹ ملتا ہے اور 14ہزار روپے فی رات کرائے پر اچھی رہائش نیز کھانے کا خرچ 2500روپے سے 3ہزار روپے تک ہوتا ہے۔