اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سکیش چندرا شیکھر نے دہلی جیل سے اداکارہ جیکلین فرنانڈز کے نام پیار بھرا خط بھیج دیا

datetime 11  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ایسٹر کے تہوار پر بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور ڈانسر جیکلین فرنانڈز کے نام دہلی جیل سے سکیش چندرا شیکھر نے پیار بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے ایسٹر کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ان کی مسکراہٹ کو یاد کرتا ہوں یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندرا شیکھر نے دہلی جیل سے اداکارہ جیکلین فرنانڈز کے نام پیار بھرا خط بھیج دیا۔اس خط کے متن کے مطابق سکیش چندرا شیکھر نے مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے موقع پر اداکارہ کو مبارک باد پیش کی اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکارہ کا حالیہ اشتہار بار بار دیکھتے اور ان کا مسکراتا ہوا چہرا یاد کرتے ہیں۔اپنے وکیل اننت ملک کے ذریعے بھجوائے گئے خط میں سکیش چندرا شیکھر نے مزید لکھا کہ ‘کیا آپ کو اندازہ بھی ہے کہ آپ کتنی خوبصورت ہو، اس دنیا میں آپ جیسا خوبصورت کوئی بھی نہیں ہے۔ میں آپ سے بے انتہا محبت کرتا ہوں، ایسا کوئی لمحہ نہیں کہ جب میں آپ کے بارے میں نہ سوچوں اور یقیناً آپ کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا۔سکیش چندرا شیکھر نے جیکلین فرنانڈز کو حوصلہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ‘یہ مشکل وقت جلد ہی نکل جائے گا، اگلے سال ایسٹر پر ساتھ ہوں گے۔ مجھے آپ کی جب بھی یاد آتی ہے تو میں آپ کا ‘تو ملے دل کھلے اور جینے کو کیا چاہیے’ گانے کا نیا ورڑن سنتا ہوں، مجھ سے دیوانہ وار محبت کرنے کا شکریہ’۔خیال رہے کہ اداکارہ جیکلین فرنانڈز ملزم سکیش چندرا شیکھر کی قریبی دوست ہونے کی وجہ سے منی لانڈرنگ کیس میں شاملِ تفتیش ہیں اور کئی بار عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے پیش ہو چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…