بدبخت بیٹے نے بوڑھے باپ کو گولیوں سے بھون ڈالا

9  اپریل‬‮  2023

کراچی(این این آئی)محمود آباد ریلوے ٹریک کے قریب بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد تھانے کی حدود میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے،

مقتول کی شناخت 60سالہ انور کے نام سے ہوئی ہے۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایاکہ واقعہ گھریلو جھگڑے کی بنا پر پیش آیا، جائے وقوعہ سے تیس بور کے6خول ملے ہیں، مقتول کی لاش کو مزید کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس حکام نے ابتدائی تفتیش کے حوالے سے بتایا کہ مقتول انور کا اپنے بیٹوں سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے جھگڑا چل رہا تھا، مقتول نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی جس کے بعد سے بیٹوں سے تکرار رہتی تھی۔پولیس کے مطابق مقتول اورملزم ایک ہی محلے میں الگ الگ گھرمیں رہائش پذیر تھے، جھگڑے کے معاملے پرتھانے میں متعدد بار درخواستیں بھی موصول ہوئیں۔ واردات کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…