بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’یہ تمہاری بیٹی نہیں‘‘ سابق بیوی کے طعنے پر باپ نے کمسن بچی کو ماردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی) ’یہ تمہاری بیٹی نہیں‘‘ سابق بیوی کے طعنے پر باپ نے کمسن بچی کو گلا دبا کر مار ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقہ میں سنگدل باپ نے اپنی تین سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ہنجروال پولیس کو

جناح ہسپتال میں 3سالہ بچی کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ۔پولیس نے حالات مشکوک ہونے پر بچی کا پوسٹمارٹم کروانے کا کہا تو بچی کے والد نے پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کیا اور موت کو طبعی رنگ دینے کی کوشش کی ۔پولیس کے پوسٹ مارٹم کروانے پر ڈاکٹرز نے بچی کی گلہ دبانے سے موت ہونے کی تصدیق کردی ۔پوسٹ مارٹم کے دوران ہی بچی کا والد خرم شہزاد موقع سے فرار ہو گیا۔ایس پی صدر وقار کھرل نے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے اور پولیس کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ملزم نے بچی کو گلہ دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس کی بیوی طلاق لے کر جا چکی ہے اور 3سالہ معصوم زہرہ فاطمہ اپنے دیگر بہن بھائیوں کے ساتھ والد کے پاس رہتی تھی ۔ملزم کے مطابق اس کی سابقہ بیوی نے اسے طعنہ دیا تھا کہ زہرہ فاطمہ تمہاری بیٹی نہیں ہے ۔ہنجروال پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…