پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کا پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں میں کردار کا اعتراف

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں بھارت کے مسخ کردار کابھارتی سیاسی اور عسکری قیادت نے بے شرمی سے اعتراف کرلیا۔گذشتہ روز مقتدر انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کاوشوں سے گرفتار ہونے والا “گلزار امام عرف شمبے”کی دہشتگرد کارروائیوں کے پسِ پشت بھارتی ہاتھ ثابت ہوگیا۔بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار دوول کا کہنا ہے

کہ پاکستان ہمارا دشمن ہے، دنیا کے سامنے دہشتگردی کو پاکستان میں عام کرنے کیلئے مالی مدد کا انکار کیا جائے لیکن پسِ پردہ انکو پہلے سے بھی زیادہ مالی امداد فراہم کی جائے۔ دہشتگردوں کو پیسہ دو اور ان سے کام لو، کیونکہ دہشتگرد کرائے کے قاتل ہیں۔ سابق بھارتی چیف آف آرمی سٹاف جنرل وکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہی عوام کو پیسے کے زور پراستعمال کر کے اپنی بنائی ہوئی پالیسیوں سے بلوچستان میں قتل و غارت کا بازار گرم کرنا ہو گا، ہم نے اپنی مکمل سیاسی، معاشی، سفارتی ،نفسیاتی ،انٹیلی جینس غرض ہر سطح پر پاکستان کی مرکزی طاقت یعنی اسکی عوام کو استعمال کرکے ان کی حکومت پر زور ڈالنا ہے۔ پاکستان کی علیحدگی پسند تنظیموں اور تحریکوں خصوصا بلوچستان میں تیل چھڑکنے کی ضرورت ہے تا کہ پاکستانی فوج کی توجہ ان تحریکوں اور انکے تدارک میں صرف ہوگی نہ کی کشمیر اور بھارت کی طرف دیکھے گی اور اسکے لئے وہاں خون بہانا ضروری ہوگا اور یہی ہماری اسٹریٹیجی ہے۔ سابقہ امریکی سیکرٹری دفاع چیک ہیگل کے مطابق بھارت ہمیشہ سے افغانستان کو پاکستان کیلئے دوسرے محاذ کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ بھارت کا یہ پہلا واقعہ نہیں جس میں وہ پاکستان میں ریاستی دہشتگردی کو اپنے ناپاک عزائم کیلئے بڑھا نا چاہتا ہے۔ماضیِ قریب میں بھی بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت مختلف فورمز پر پاکستان دشمنی میں اپنی دہشتگردانہ پالیسیوں کا بے شرمی سے اعتراف کر چکی ہیں۔مودی کی مکارانہ چالیں بلوچستان کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں جہاں کے چند ناسمجھ عناصر بھارتی ایما ءپر ریاست کے خلاف دہشتگردی کو ہوا دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…