اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جامع مسجد میں کم عمر بچوں کی نماز ادا کرتے دل چھونے والی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند بچوں پر مشتمل ایک جماعت مسجد میں نماز ادا کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل اس ویڈیو میں کم عمر بچے الجیریا کے دارالحکومت الجزائر میں واقع جامع مسجد امیر عبد القادر الجزائر میں ذوق و شوق سے نماز ادا کر رہے ہیں جبکہ ان ہی میں سے ایک بچہ ان کی امامت کروا رہا ہے۔
Children practicing Salah at the Amir Abd al-Qadir al-Jazairi Mosque in Constantine, Algeria. pic.twitter.com/fxegeLGmGP
— • (@Al__Quraan) April 1, 2023