بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے،عمران خان

datetime 8  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے،ہم حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس کے لیے ساری قوم تیار رہے کیونکہ چوروں کے ٹولے کو سہولت کاروں نے ہمارے اوپر یہ سمجھ کر مسلط کیا ہے کہ

ہم غلام ہیں مگر کلمے کی طاقت انسان کو خوف سے آزادی دیتی ہے۔زمان پارک میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اسلام کا سکالر نہیں ہوں اپنی زندگی سے سب سیکھا، انسان کو اندر کی آزادی لا الہ الا اللہ دیتا ہے اور معاشرے کی آزادی انصاف دیتا ہے، جوانقلاب اللہ کے نبی ﷺ لے کر آئے ویسا انقلاب دنیا میں کہیں نہیں آیا۔انہوںنے کہا کہ جنگ بدر میں 313سپاہی تھے، گیارہ سال بعد خالد بن ولید کی لیڈر شپ کے سامنے رومن فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے، عربوں کو اللہ کے نبی ﷺ نے آزادی دی، آزاد لوگ آزادی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، غلام لوگ آزادی کی جنگ نہیں لڑتے۔انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی کی جنگ ہے جس کے لیے ساری قوم کو تیار ہونا ہے، چوروں کے ٹولے کو سہولت کاروں نے ہمارے اوپرغلام سمجھ کر بٹھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علی امین کو گرفتار کر لیا گیا یہ بتانے کے لیے کہ ہم غلام ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…