پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی آل الشریف دنیا کے بہترین قاری، ایران کے یونس سب سے بہترموذن قرار

datetime 8  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کونسلر ترکی آل الشیخ نے عطر الکلام پروگرام کی آخری قسط میں 20 فاتحین کو انعامات سے نواز دیا۔ اذان کیٹگری میں سعودی محمد آل شریف سب سے آگے نکل گئے اور 20 لاکھ ریال کا انعام حاصل کیا۔ تلاوت کی کیٹگری میں پہلا انعام 30 لاکھ ریال تھا جو ایران کے یونس شاھمرادی نے حاصل کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قرآن و اذان کا یہ مسابقہ اپنے اختتام کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 6 ریکارڈ بھی اپنے نام کرگیا۔ پہلا ریکارڈ یہ تھا کہ یہ ملکوں تعداد کے اعتبار سے قران کا سب سے بڑا مقابلہ تھا۔ دوسرا یہ ملکوں کی تعداد کے اعتبار سے اذان کی کیٹگری میں بھی سب سے بڑا مقابلہ تھا۔ تیسرا یہ شرکت کرنے والوں کی تعداد کے اعتبار سے تلاوت کا سب سے بڑا مسابقہ تھا۔ چوتھا یہ شرکا کی تعداد کے اعتبار سے اذان کا بھی سب سے بڑا مسابقہ تھا۔ پانچواں ریکارڈ یہ تھا کہ اپنے انعام کیاعتبار سے تلاوت قرآن کا سب سے بڑا مسابقہ تھا۔ عطر الکلام نے چھٹا ریکارڈ یہ بنایا کہ انعام کو مد نظر رکھ کر یہ اذان کا بھی سب سے بڑا مسابقہ بن گیا۔ عطر الکلام کی آخری قسط میں چانسلر ترکی آل الشیخ نے تلاوت اور اذان کی کیٹگریز کے مقابلے کے انعامات تقسیم کیے۔ تلاوت کے زمرے میں ایرانی یونس شاھمرادی کے بعد سعودی عبد العزیز الفقیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے 20 لاکھ ریال، مراکش کے زکریا الزریک نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے 10 لاکھ ریال انعام حاصل کیا۔

مراکش کے ہی عبد اللہ الدغری نے چوتھی پوزیشن پر آکر 7 لاکھ ریال انعام پایا۔اذان کے زمرے میں پہلا مقام سعودی محمد آل الشریف نے 20 لاکھ ریال انعام کے ساتھ جیتا۔ دوسرا مقام انڈونیشیا کے ضیا الدین بن نزار الدین نے پایا اور 10 لاکھ ریال کی رقم وصول کرلی ۔ تیسرا فاتح رھیف الحاج تھا جس نے 5 لاکھ ریال بطور انعام حاصل کرلیے۔ برطانوی ابراہیم اسد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی اور ساتھ ہی 300 ہزار ریال بھی جیت لیے۔

مسابقہ میں قرآن اور اذان کی کیٹگری کے پہلے دس دس شرکا کو انعامات دئیے گئے تھے۔ اس طرح 20 فاتحین کو 12 ملین ریال کے انعامات سے نوازا گیا۔اس سال عطر الکلام مقابلے کے فاتحین کو تاج پہنانے کی قسط کا آغاز مقابلے کے پہلے ایڈیشن کے فاتح مراکش کے قاری یونس غربی کی تلاوت اورترکی کے محسن کارا کی اذان سے کیا گیا تھا۔عالمی مسابقہ قرآن و اذان اس سال رابطہ عالم اسلامی کی سٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت منعقد کیا گیا۔

یہ مقابلہ بھی سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے عالمی اقدامات میں سے ایک تھا۔اس سال مقابلے کے لیے پہلے کوالیفائر کا آغاز جنوری میں کیا گیا۔ اس مرحلہ میں 165 ملکوں کے 50 ہزار سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ فائنل کوالیفائر مرحلہ تک صرف 50 افراد پہنچے تھے۔ یہ 50 افراد عطر الکلام میں قرآن اور اذان کی دو کیٹگری میں حصہ لے رہے تھے۔ اس آخری کوالیفائر مرحلہ کو ٹی وی چینل ایم بی سی اور شاہد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نشر کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…