جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جھوٹے پرچوں اور قائدین کی گرفتاریوں سے پی ٹی آئی کو کچلنا لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

datetime 7  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جھوٹے پرچوں اور قائدین کی گرفتاریوں سے پی ٹی آئی کو کچلنا لندن پلان کا حصہ ہے،144 ویں مقدمے کی صورت میں میرے خلاف بغاوت کے مقدمات کا اندراج اور ہمارے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور پر جھوٹے پرچوں اور ان کی گرفتاری کا سیدھا سادھا مقصد

ہماری جماعت کی انتخابات میں حصہ لینے کی صلاحیت تباہ کرنا ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو ضمانت دی گئی کہ انتخابات سے قبل جعلی پرچوں کی بھرمار اور قائدین کی گرفتاریوں کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کو کچل دیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ اقتدار پر قابض ان خطرناک مسخروں کو تو احساس تک نہیں کہ ملک کے سابق وزیراعظم کے خلاف جعلی مقدمات کے اندراج سے یہ عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو کس برے طریقے سے مسخ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ پاکستان کو دنیا بھر میں ایک مذاق بنا رہے ہیں، اسی طرح حکومت کی جانب سے عدالت عظمی کو فیصلوں کو تسلیم نہ کر کے یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام بھجوا رہے ہیں؟۔ عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کار معاہدوں کا تحفظ چاہتے ہیں جس کا واضح مطلب عدالتی نظام پر اعتماد ہے، ایسے میں جب حکومت خود سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑانے پر بضد ہو، سرمایہ کار ملک کے عدالتی نظام پر کیسے اعتماد کرسکتے ہیں،ایک بنانا ریپبلک میں یہی سب کچھ ہوتا ہے۔قبل ازیں عمران خان نے افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ایک لیڈر میں دو خوبیاں ہوتی ہیں ،لیڈر ایک سچا انسان اور دوسرا انصاف کرنے والا ہووتا ہے ، کوئی بھی لیڈر عزت نہیں کما سکتا جب تک وہ سچا نہ ہو اور انصاف کرنے والا نہ ہو۔عمران خان نے کہا کہ سچ بولنے کے لیے آپ کو دلیر ہونا پڑتا ہے، جھوٹ بولنے سے آپ دنیا کو کمزور کرتے ہیں، سچ بولنا آسان کام نہیں ہے سچ بولنا آپ کو طاقتور کردیتا ہے، اللہ تعالی کو سچ بولنے والا انسان سب سے زیادہ پسند ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…