لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے عید الفطر کے بعد انتخابی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتخابی جلسوں کے شیڈول پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس کے بعد ایک بیان میں رہنماء تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ عدلیہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئینی طریقہ کار پر غور کیا گیا۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان عیدالفطرکے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آئین سے بغاوت کی بات کر رہی ہے، ان کا کوئی بیانیہ نہیں جب کہ پی ڈی ایم کا عدلیہ مخالف بیانیہ بھی پٹ چکا ہے۔