جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

ملک کے حالات یہاں تک کیسے پہنچے ؟ہر روز نئے انکشافات ہورہے ہیں،شاہدخاقان عباسی

datetime 1  اپریل‬‮  2023 |

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک کے حالات یہاں تک کیسے پہنچے ؟ہر روز نئے انکشافات ہورہے ہیں،الیکشن چوری کرکے عمران خان کو لایا گیا،عمران خان کو لانے والے بھی اب غلطی مانتے ہیں،ہم نے 2018 میں ترقی کرتا پاکستان نگران حکومت کے حوالے کیا تھا،

ہم نے 2018 میں ترقی کرتا پاکستان نگران حکومت کے حوالے کیا تھا۔ جمعہ کو اڈیالہ روڈ پر لیگی کارکنان سے افطاری سے قبل خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اخبارات اور ٹی وی پر بہت سی باتیں آتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے اس کا سب کو ادراک ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات یہاں تک کیسے پہنچے ہر روز نئے انکشافات ہورہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ماضی قریب جولائی 2018 میں سپریم کورٹ نے ایک ایسا غلط فیصلہ دیا جس کی کوئی نظیر نہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری کرکے عمران خان کو لایا گیا،عمران خان کو لانے والے بھی اب غلطی مانتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار ہے تاہم کیا یہ حالات ہمارے پیدا کردہ ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 2018 میں ترقی کرتا پاکستان نگران حکومت کے حوالے کیا تھا،ساڑھے تین سال حکومت میں رہ کر عمران خان ایک کام بتادے جو اس کی حکومت نے کیا ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان رہتا تو حالات مزید بدترین ہوجاتے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت لینے کا فیصلہ کیا تواس کی سیاسی قیمت بھی ادا کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک چند مہینوں میں 2018 والی پوزیشن پر نہیں پہنچ سکتا،بتایا جائے کیوں 2018 کا الیکشن چوری کیا گیا؟،کیا یہاں انصاف کے دو پیمانے ہیں ،نواز شریف کیلئے ایک دوسروں کیلئے ایک اور۔

انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک ہیجانی کیفیت میں سپریم کورٹ کیا فیصلہ کریگی ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈر ورکروں کو امتحان میں نہیں ڈالتا خود سامنے آتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاست اب دشمنیوں میں تبدیل ہوچکی ہے اسطرح ملک نہیں چلتے. ،مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک کو ترقی پر ڈال سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…