چیف جسٹس اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

  جمعہ‬‮ 31 مارچ‬‮ 2023  |  16:32

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے، ہم چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احم دنے کہاکہ نظریہ ضرورت اور آئین میں جنگ جاری ہے، نظریہ ضرورت ذلیل و رسوا ہوگا اور آئین جیتے گا۔شیخ رشید احمدنے کہا کہ لیکشن کے لیے ہم پہلے دن سے بات کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے خود کہا آئی ایم ایف کی چھٹی ہوگئی ہے، سکوک کے 2 ارب روپے کے بانڈ روک دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ساری رات چیف جسٹس پاکستان کے استعفے کی خبریں پھیلائی جاتی رہیں تاہم چیف جسٹس پاکستان بھی فتح خان بندیال کا بیٹا ہے، تن کے رکھ دے گا۔انہوںنے کہاکہ ججز نے آئین کی پاسداری کرنی ہے، قوم سرخرو ہوگی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎