بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

عدالتی بنچ ٹوٹ جانے پر ن لیگ کا موقف سامنے گیا

datetime 31  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارٹی بازی سیاست دانوں میں تو ہوتی ہے لیکن ’یہ سپریم کورٹ کا کلچر نہیں ہے۔عدالتی بنچ ٹوٹ جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ’اس وقت اعتماد کا فقدان ہے۔

بدقسمتی ہے کہ سیاست دانوں اور عوام کے پاس آخری راستہ اور اخری منزل سپریم کورٹ ہوتی ہے تاہم یہاں ایک ہیجانی کیفیت ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ فل کورٹ بنا لیں، آج تین رہ گئے ہیں۔ اعتماد بحال کرنا ہے، اتحاد بحال کرنا ہے تو فل کورٹ ہونا چاہیے۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے الیکشن التوا کیس میں ایک بار پھر بنچ ٹوٹ جانے کے بعد کہا ہے کہ اس معاملے پر اب فل کورٹ بننا چاہیے۔اپنے بیان میں لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ تقسیم نہ ہو، فل کورٹ میں مشاورت ہونی چاہیے تاکہ آئینی بحران کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی تقسیم باہر سے نہیں، اندر سے ختم ہو گی اور مشاورت سے ختم ہو گی۔ سرکلر آرڈر کے ذریعے سینیئر جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دینا ایک غلط روایت ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…