اسلام آباد (این این آئی)کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا حکام کے مطابق فروری میں کے الیکڑک نے اپنے وسائل سے 48 روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی، وسائل سے ملنے والی بجلی کی قیمت 9.05 روپے فی یونٹ رہی۔