اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں،چودھری پرویز الٰہی

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں،بدنیتی پر مبنی قانون سازی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں چاہے وہ پارلیمنٹ ہی کیوں نہ کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم این اے چودھری عامر سلطان چیمہ، سابق صوبائی وزیر کرنل(ر) ہاشم ڈوگر، صفدر بوسال ایڈووکیٹ، رائے ممتاز بابر اور نادر دوگل ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز شریف آئین اور قانون کے مفرور مجرم ہیں، جب بھی واپس آئیں گے سیدھے جیل ہی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ضرور ہے لیکن حکومت کومعلوم ہوناچاہئے کہ سپریم کورٹ بھی سپریم ہے۔پارلیمنٹ بھی سپریم کورٹ کوڈکٹیٹ نہیں کر سکتی۔شہبازشریف سمیت پوری پی ڈی ایم سپریم کورٹ کوآئین کی پاسداری سیروکنا چاہتے ہیں۔پی ڈی ایم سپریم کورٹ کوبنچوں کی بحث میں الجھا کرپنجاب میں الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر آئین کی تشریح کااختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔پی ڈی ایم حکومت الیکشن روک کر قومی سلامتی سے کھیل رہی ہے۔دنیامیں ابھی تک الیکشن کی سوا سیاسی بحران ختم کرنے کا کوئی اورحل دریافت نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بدنیتی پر مبنی قانون سازی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں چاہے وہ پارلیمنٹ ہی کیوں نہ کرے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…