پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پرصوبے کے تما م سرکاری تعلیمی اداروں میں یکم تا 7اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کردیا۔محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخواکے تمام اضلاع میں تمام سرکاری تعلیمی ادارے جو ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا(ای اینڈ ایس ای)کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں ان میں یکم اپریل سے 7اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق چھٹیوں کے دوران خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں کا متعلقہ عملہ موجود رہے گا تاکہ مفت نصابی کتب کی تقسیم اور اس دوران نئے بچوں کے داخلے کے اندراج کی مہم کا عمل جاری رکھا جاسکے۔