اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں گزشتہ پانچ سال کے دوران تین لاکھ اسی ہزار سے زائد مقدمات زیر التواء رہے, سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں زیر التوا کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی،وزارت قانون نے گزشتہ پانچ سال میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں زیر التوا کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں،وزارت قانون کے مطابق سپریم کورٹ میں 51 ہزار 744 مقدمات زیر التوا ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں 1 لاکھ 79 ہزار 425 مقدمات زیر التواء ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں 85 ہزار 781 مقدمات زیر التوا ہیں،پشاور ہائی کورٹ میں 41 ہزار 911 مقدمات زیر التواء ہیں، بلوچستان ہائی کورٹ میں چار ہزار چار سو اکہتر مقدمات زیر التوا ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ میں 17 ہزار 104 مقدمات زیر التواہیں۔